ہیرمند(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز جمعرات کی صبح ایران اور افغانستان کی سرحد پر واقع زیرو پوائنٹ پر پیکر شہشوار گاؤں میں واقع گلشاہ چوکی کے برج نمبر 3 کے بارڈر رجمنٹ فورسز نے ایک بلوچ شہری کو ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کرکے شہید کر دیا ۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت 45 سالہ امیر سفری سارانی ولد مجید سفری سارانی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ہخرمند شہر کے گاؤں پیکر شہشوار کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

 واضح رہے کہ آج صبح 5 بجے گلشاہ چوکی کے برج میں تعینات فورسز کی فائرنگ سے ہونے والے شور کی وجہ سے امیر اور گاؤں کے دیگر مکین اپنے گھروں سے نکلے تو انہیں اہلکاروں نے ٹاور سے 100 میٹر کے فاصلے پر ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

 امیر کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو ابھی تک گلشاہ چوکی اور دیگر فوجی مراکز کا حوالہ دے کر کوئی جواب نہیں ملا ہے۔