جمعه, می 3, 2024
Homeخبریںانڈیا اور امریکہ میں فوجی تعاون کا معاہدہ

انڈیا اور امریکہ میں فوجی تعاون کا معاہدہ

واشنگٹن( ہمگام نیوز)انڈیا اور امریکہ نے ایک دوسرے کی فوجی تنصیبات اور ساز و سامان کے استعمال سے متعلق ایک اہم معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
یہ معاہدہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر فوجی ساز و سامان کی مرمت، فراہمی اور ایندھن بھرنے کا راستہ کھول دے گا۔اس معاہدے کا اعلان امریکہ کے دورے پر آئے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاركر اور امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کی ملاقات کے بعد جاری ایک مشترکہ بیان میں کیا گیا۔پیر کو اس معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے ہوئے ایشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ اس سے دونوں ممالک کی فوج کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا آسان ہو جائے گا لیکن یہ ہمیشہ دونوں کی رضامندی سے ہی ہوگا۔ایشٹن کارٹر اور منوہر پاركر دونوں نے یہ بھی واضع کیا کہ اس معاہدے سے کسی بھی فریق کو ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر فوجیوں کو تعینات کرنے کی اجازت نہیں ہو گی.امریکہ انڈیا کو فوجی ساوسامان کا سب سے بڑا برآمد كنندہ ہے اور سنہ 2007 سے اب تک بھارت سے تقریباً 14 ارب ڈالر کے کانٹریکٹس حاصل کر چکا ہے۔واشنگٹن میں موجود تھنک ٹینک ہڈسن انسٹی ٹیوٹ میں بھارت امریکہ تعلقات پر کام کرنے والی اپرنا پانڈے کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے فوجی تعلقات کی نشانی ہے۔
ان کا کہنا ہے ’پہلے ہی سے دونوں ملکوں کے فوجی اہلکاروں کے درمیان اعتماد کافی بڑھ گیا ہے اور یہ معاہدہ اسے مذید پختہ کرتا ہے۔
واشنگٹن میں اکثر ماہرین کا یہ بھی خیال ہے کہ انڈیا اور امریکہ کے درمیان بڑھتا ہوا فوجی تعلق چین کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کو کم کرنے کی جانب اٹھایا گیا ایک اہم قدم ہے۔
یہ بھی پڑھیں

فیچرز