Home خبریں ایرانشہر میں فائرنگ سے دو افراد جانبحق، دو زخمی

ایرانشہر میں فائرنگ سے دو افراد جانبحق، دو زخمی

0

ایرانشہر(ہمگام نیوز ) گزشتہ شام کو ایرانشہر کے علاقے خیر آباد میں مسلح افراد نے چند بلوچ شہریوں پر گولیاں چلائیں، جس سے ایک نوعمر لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔

 جاں بحق ہونے والے شہریوں کی شناخت 18سالہ محمد سرفراز ولد دوست محمد، 15سالہ زینت فیروزی ولد کریم بخش اور زخمی شہریوں کی شناخت ناظم رئیسی ولد بجار اور سعید سرفرازی ولد عزیز کے ناموں سے ہوئی۔ سب ہی خیر آباد نایگون سے تعلق رکھتے ہیں۔

 بتایا جاتا ہے کہ یہ فائرنگ دونوں جاں بحق شہریوں کے درمیان ذاتی تعلقات کی وجہ سے ہوئی، اس دوران مسلح افراد کی جانب سے محمد کی گردن میں گولی لگنے سے وہ جاں بحق ہو گیا، سعید کی ٹانگ میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا، جسے علاقہ مکین ایرانشہر لے گئے تھے۔ کئی گولیاں لگیں اور ان کی بگڑتی ہوئی حالت اور ٹانگ ٹوٹ جانے کی وجہ سے کرمان کے ایک ہسپتال لے جایا گیا۔

Exit mobile version