Home خبریں ایک مہینہ ہوگیا ہے میرا بیٹا لاپتہ ہے جن کی حالت کے...

ایک مہینہ ہوگیا ہے میرا بیٹا لاپتہ ہے جن کی حالت کے میں بارے ہم بہت پریشان ہیں ۔ بی بی زیبا

0

تربت(ہمگام نیوز ) آپسر کے رہائشی بی بی زیبا نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے ساجد ولد اکبر کو ایک مہینہ سے زیادہ عرصہ ہوا زاکر رؤف نامی شخص نے اپنے پاس بلایا جو تاحال لاپتہ ہیں۔ ہمیں اپنے بیٹے کی خیریت مطلوب ہے مگر اب زاکر ہمیں ان کے بارے میں کچھ بتانے سے انکاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہوں میرے بیٹے ساجد کے لیے میرے خاندان پر بہت زیادہ دباؤ اور پریشر ڈال کر ہر وقت ہمیں ڈرایا دہمکایا گیا اور کہاگیا کہ ساجد کو لاکر میرے حوالے کردیں کیوں کہ اس کے حوالے سے سرکار کو کچھ خدشات ہیں اسی بنا ہمارے گھر کئی بار ریڈ کرکے ہمیں تنگ اور دوسرے بیٹے پر بے جا تشدد کیا گیا جس سے تنگ آکر ہم نے زاکر رؤف کی یقین دہانی پر اپنے بیٹے ساجد اکبر کو اس کے حوالے کیا جنہوں نے اسے سرکار کے سامنے پیش کرکے ہمیں اس کے بارے میں ضروری معلومات کی فراہمی کے بعد واپس لانے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کو اب ایک مہینہ سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے لیکن ساجد واپس نہیں لوٹے اب زاکر بھی انکاری ہیں جس سے ہم سخت مایوس ہوئے ہیں ہماری التجا ہے کہ ساجد جس کے پاس ہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اسے واپس کیا جائے۔

Exit mobile version