منگل, مئی 21, 2024
ہومخبریںایگریکلچر کالج میں تربیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔بی ایس اے سی

ایگریکلچر کالج میں تربیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔بی ایس اے سی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی گورنمنٹ ایگریکلچر کالج میں یونٹ ڈپٹی آرگنائزر کبیر بلوچ کے زیر صدارت تنظیم کے تعلیمی بہتری میں کارکردگی کے عنوان پر تربیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خاص مرکزی صدر رشید کریم بلوچ تھے. رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اپنے قیام سے لیکراب تک طلبا کی حقوق کے دفاع کرنے اور تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہے۔ بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے تعلیمی صورتحال کو دیکھ کر اندرون بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کس صورتحال سے دوچار ہے۔ریفرینس سے بی ایس اے سی کے مرکزی صدر رشید کریم بلوچ نے تنظیم کے بنیادی اغراض و مقاصد پر غور کرتے ہوئے کہا کہ ایک تنظیم اس وقت تک ایک تنظیم نہیں کہلائی جاسکتی جب تک اس میں نظم و ضبط اور اصولوں کی پاسداری نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے ہمارے قومی اثاثے ہیں بلوچ طلبا پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ تنظیمی اصولوں پر عمل پھیرا ہوکرتعلیم دشمن قوتوں کے خلاف مستقل مزاجی کے ساتھ اپنی جدوجہدکریں جنہوں نے طلبا کے بنیادی حقوق پر اپنا قبضہ جمایا ہوا ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ تعلیمی اداروں میں 70فیصد حاضری پر عمل درآمدی قابل تعریف اور اداروں کی ساخت کو فعال کرنے میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے جس کی بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نہ صرف حمایت کرتی ہے بلکہ اس کی تحفظ اور عمل درآمدی میں انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون بھی کرے گی ۔علاوہ ازیں رشید کریم بلوچ و دیگر نے ایگریکلچر کے سابقہ وائس پرنسپل اور موجودہ رجسٹرار کے ساتھ کالج میں موجودہ تعلیمی نظام پر اظہارِ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز