ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںبلوچستان :دستی بم فائرنگ سے2اہلکار ہلاک 7زخمی، ایک اغواء

بلوچستان :دستی بم فائرنگ سے2اہلکار ہلاک 7زخمی، ایک اغواء

تربت(ہمگام نیوز) تربت کے علاقے زعمران میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار اور اس کے بہنوئی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق زعمران میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے لیویز اہلکار طاہر اور ان کے بہنوئی صدام کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ، قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ واقعہ کے بعد لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلا شروع کردی ہے جبکہ جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں معمولی تکرار پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے چچا زاد کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جعفرآباد کے علاقے پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کے گوٹھ امیر بخش کھوسو قیدی شاخ علاقے میں شعیب خان نامی شخص نے شارٹ گن سے فائرنگ کرکے اپنے چچا زاد بھائی پیر جان کو زخمی کردیا اور فرار ہوگیا ۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق واقعہ معمولی تکرارکے بعد پیش آیا ، زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کرنے کے بعد جیکب آباد ریفرکردیاگ یا ہے مزید کاروائی پولیس کررہی ہے۔دریں ثناء چمن میں گھر پر دستی بم حملہ 6 افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کوچمن کے علاقے کالج روڈپر نامعلوم افراد گھر پر دستی بم بھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو سول ہسپتال چمن منتقل کر دیا گیا ،جبکہ چمن سے ایک شخص کو اغواء کر لیا گیا ۔۔تفصیلات کے مطابق اتوار کوچمن کے نواحی علاقے کلی ٹاکی سے نامعلوم کا ر سواروں نے عبدالنافع کو اغواء کر لیا اور نامعلوم سمت کی جانب روانہ ہوگئے ،عینی شاہدین کے مطابق اغواء کار کالے رنگ کی صرف کار میں سوار تھے،بعد ازاں عبدالنافع کے لواحقین کی جانب سے باب کوژک کے مقام پر احتجاج کیا گیا اور کوئٹہ چمن شاہرا ہ بلاک کردی گئی احتجاج کے باعث شاہراہ پر گاڑیوں اورٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث مسافروں کوسخت گرمی میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز