چهارشنبه, می 8, 2024
Homeخبریںبلوچ خواتین کا اغواءجنیوا کنونشن معائدہ کی خلاف ورزی ہے:بی ایس ایف

بلوچ خواتین کا اغواءجنیوا کنونشن معائدہ کی خلاف ورزی ہے:بی ایس ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی تر جمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں ڈاکٹر اللہ نزر کے اہلیہ اور ان کے بچوں کی حراستی گرفتاری اور دیگر بلوچ خواتین کی گمشدگی کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ خواتین کا اغواء انسانی حقوق اور جنیوا کنونشن معائدہ کی خلاف ورزی ہے ترجمان نے کہاکہ بلوچ قوم انسانی المیہ کی زد میں ہیں جب کہ اس ازیت پیش اور تکلیف کن صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے اب بلوچ خواتین مائین اور بہنیں محفوظ نہیں جنیوا کنونشن معائدہ اور اقوام کی جنرل اسمبلی میں پاس ہونے قرار دادوں کی دھجیان اڑائی جارہی ہے انسانی حقوق اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے بننے والے بل کسے کام کے نہیں رہے ان کے حیثیت کاغز کے ایک پرزہ کے سواکچھ نہیں ترجمان نے کہاکہ بلوچ خواتین کی جبری گمشدگی انسانی المیہ ہے یہ بلوچ قوم کے لئے انتہائی تکلیف دہ صورتحال ہے بلوچ قوم کو عالمی کمیونٹی اور ان کی تسلسل کے ساتھ بلوچ قومی صورتحال پر خاموشی افسوس ناک اور مزید تکلیف دہ ہے انسانی حقوق کے نام پر بننے والے تنظیموں کو بلوچستان میں جو رول ادا کر نا چاہیے جن دعووں او ر نعروں کے ساتھ وہ انسانی حقوق کا علمبردار بن کر خود کو انصاف اور امن کا داعی ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں آج کے تیز ترین انفارمیشن ٹیکنالوجی کی موجودگی میں ان کی نظروں سے بلوچ اور اندوہناک بلوچ صورتحال اوجھل نہیں ہوگا لیکن اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی سرد مہری لمحہ فکریہ ہے ترجمان نے کہاکہ عالمی برادری کو بلوچ مرضی و منشاء اور خواہشات کا احترام کرتے ہوئے بلوچستان میں انسانی حقوق کی پائمالیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اپنا کردا ادا کرنا چاہیے ترجمان نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تیار کئے گئے مسودہ بلوچ قومی نجات کی جدوجہد میں معاون بن کر اقوام متحدہ کو امیدوں کا مرکز بننا چاہیے تھا لیکن انتہائی افسوس ہے کہ آج بلوچ خواتین کے اغواء پربااثر عالمی ادارون کی خاموشی سے جو تکلیف بلوچ محسوس کررہاہے اور ان اداروں سے جس طرح بلوچ قوم کو اعتماد اٹھ رہاہے یقینا یہ بھی ایک المیہ سے کم نہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز