دوشنبه, می 13, 2024
Homeخبریںبنپور میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے ہاتھوں دو طالبعلم گرفتار

بنپور میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے ہاتھوں دو طالبعلم گرفتار

بنپور ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق یکم بروز پیر ضلع کے بنپور میں واقع میرآباد کے علاقے کلاتان سیکشن سے دو بلوچ طلباء کو قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر بنپور کے علاقے میر آباد میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں کے 23 سالہ ابراہیم نرماشیری ولد سید محمد اور مجیب خوردگیر ولد پیرزاد گرفتار ہو کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے عدالتی حکم نامہ دکھائے بغیر ایک دکان کے اندر موجود دو بلوچ طلباء کو گرفتار کر کے لے گئے ۔ جبکہ قرب و جوار میں موجود متعدد گھروں میں بھی چھاپے مارے تاہم وہاں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

 مزید رپورٹ کے مطابق قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے کچھ دوسرے شہریوں پر بھی فائرنگ کی جنہیں فوجی اہلکاروں نے روک کر تلاشی لینے کے بعد چھوڑ دیا۔

قابض کی انٹیلیجنس ایجنسی نے ان دونوں طالب علموں پر حملہ کرتے ہوئے اور غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا ہے۔

 تاہم رپورٹ موصول ہونے تک ان دونوں بلوچ طالب علموں کے چارج، ٹھکانے اور صحت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز