اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںبی ایل ایف نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے روز سرمچاروں نے تربت آبسر میں فورسزکے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا، جس سے ایک گاڑی کو نقصان اور اُس میں سوار اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ قافلے پر حملہ اُس وقت کیا جب قابض فوج آبسر میں کولواہی بازار اور ڈک بازار میں آپریشن کرکے واپس جارہا تھے۔ جہاں فورسزنے کئی بے گناہ نہتے شہریوں کو اغوا کرکے لاپتہ کیا۔ آج ہی کیچ کے علاقے بالگتر سہاکی میں آساک کوہ پر فورسزکی چوکی پر ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ۔ ترجمان نے کہاکہ کل رات دشت کے علاقے زرین بگ میں فورسزکیمپ کو راکٹوں، اسنائپر اور دوسرے ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسزکو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ گزشتہ شب مستونگ ڈپٹی کمشنر کی رہائش گاہ پر دستی بم پھینکا اور فائرنگ کی۔ یہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب چودہ اگست کی جشن کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں ایک میٹنگ ہورہا تھا۔ ہزاروں بلوچوں کے خون پر کسی کو جشن منانے کی اجازت نہیں۔ بلوچ قوم ریاستی جشن ، تقریبات اور شادمانیوں سے دور رہے۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ دس اگست کو مشکے کے علاقے النگی میں فورسزکی چیک پوسٹ پر گرنیڈ لانچروں اور بھاری خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے کئی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز