چهارشنبه, می 1, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعا ت کی ذمہ داری قبول کر...

بی ایل ایف نے مختلف واقعا ت کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ پیر کی صبح سرمچاروں نے ضلع آواران میں کولواہ کے علاقے ناگ میں گلدان کے مقام پر بی ایل ایف اور بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) کے سرمچاروں نے فورسز کے قافلے پر خود کار اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ حملے میں تین گاڑیوں کو شدید نقصان اور کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ اُس کیا گیا جب فورسز کولواہ ناگ میں آپریشن کرکے واپس جارہا تھا یہ با ت انہوں نے پیر کی شب نامعلوم مقام سے سٹلا ئیٹ فون کے ذریعے این این آئی کو بتا ئی۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ میرانی ڈیم چیک پوسٹ سے دو گاڑیاں نکل کر دشت درچکو میں فورسزقافلے میں شامل ہونے جارہے تھے تو سیاہلو کے مقام پر پہلے سے گھات لگائے سرمچاروں نے حملہ کیا۔ حملے میں دونوں گاڑیاں ناکارہ ہوگئیں اور اِن میں سوار تمام ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ پیر ہی کے روز کولواہ کے علاقے کُلان میں فورسزپر حملہ کرکے بھاری نقصان پہنچایا۔ آج ہی جھاؤ میں نوندڑہ چیک پوسٹ کی دو مورچوں پر حملہ کیا جبکہ اتوار کے روزجھاؤ میں ڈولیجی چیک پوسٹ پر بھی خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اِن حملوں میں فورسزکو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ گزشتہ دنوں تمپ میں ریاستی آلہ کار مُلا باقی کی ہلاکت کے بعد کچھ لوگ مختلف ذرائع سے سرمچاروں کے پیروں کے نشان، نام اور ٹھکانے کھوجنے کی کوشش میں ہیں۔ جو لوگ اِس کھوج میں ملوث ہیں، اُن کی نشاندہی ہو گئی ہے۔ وہ ایسی حرکتوں سے باز آئیں، بصورت دیگر وہ بھی اِسی سزا کا حقدار ہوں گے جو خود مُلا باقی کو دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز