چهارشنبه, می 1, 2024
Homeخبریںبی ایل اے نے چینی انجینئروں پرحملے کی ذمہ داری قبول...

بی ایل اے نے چینی انجینئروں پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے پیر کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے این این آئی کو بتایا کہ گزشتہ روز وندرکنراج میں کام کرنے والے چینی انجنئیروں پر (کلے مور) مائن کے ذریعے حملہ کیا جسکے نتیجے میں متعدد چینی انجنئیر ہلاک و زخمی ہوئے اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے ترجمان نے کہا کہ ہم پہلے بھی خبردار کرچکے ہیں کہ چین کو پاکستان کے ساتھ ملکر بلوچ وسائل کی لوٹ مار کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے اسلئے چین جلد از جلد پاکستان کے استحصالی منصوبوں سے دستبردار ہوجائے اور پاکستان کے ریاستی بربریت میں اسکا ساتھ نہ دے کیونکہ خطے میں بدامنی پھیلانے کے لئے بلوچ سرزمین کو بطور مورچہ استعمال کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے تاکہ ہمسایہ ممالک خاص کر افغانستان پر اپنی آجارہ داری قائم کرنے اور افغانستان میں بدامنی کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے پورے خطے میں عدم استحکام کی کی پالیسی کو جاری رکھ سکے اور آج بھی چین کے ساتھ مل کر پاکستان اپنے ناپاک عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے سی پیک جیسے استحصالی منصوبوں کا سہارا لے کر پوری دنیا کو گمراہ کرنے کی کوششیں کررہا ہے آج یہ پوری دنیا پر واضح ہوچکا ہے کہ ایسے نام نہاد منصوبوں کے پس پردہ پاکستان کے عزائم پوشیدہ ہیں بلوچ سرزمین کے باسی ہونے کے ناطے فطری طور پر بلوچ قوم پاکستان کے عزائم اور منصوبوں کے سامنے رکاوٹ ہے جسکی وجہ سے بلوچ قوم کو پچھلے کئی دہاہیوں سے بربریت کا سامنا ہے ہم اقوام عالم کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ بلوچ قوم کو بربریت سے نجات دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے اگر اقوام عالم اپنے اس کردار سے غافل رہا تو اس خطے بلکہ پوری دنیا میں انکے امن کا خواب صرف خواب ہی رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز