منگل, مئی 21, 2024
ہومخبریںپاکستان نے ایک گولی چلائی تو ہماری گولیوں کا شمار نہیں ہو...

پاکستان نے ایک گولی چلائی تو ہماری گولیوں کا شمار نہیں ہو گا ، بھارت

نئی دہلی (ہمگام نیوز) عسکریت پسندوں کے خلاف سخت کاررواۂ عمل میں لانے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ پانپور حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کو احکامات صادرکئے گئے ہیں کہ عسکری حملے کے دوران وہ اپنے دفاع میں کبھی بھی کر سکتے ہیں بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر دفاع منوہر پاریکر نے میڈیا سے گفتگو میں پانپور میں ہوئے حملے کو پاکستانی دہشت گردوں کی مایوسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اس لئے کیا گیا کیونکہ ہندوستانی فورسز نے گزشتہ ایک سال کے دوران کئی پاکستانی دہشت گرد ہلاک کئے انہوں نے کہا کہ حملہ کر کے پاکستان نے باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ وادی میں اب بھی اس کا اثرو رسوخ برقرار رہے لیکن ہندوستا اس اس کا بھرپور جواب دے گا جبکہ ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کو پوری آزادی دی گئی ہے کہ وہ دہشت گردوں کو روکنے کے لئے جو چاہیں اقدام اٹھائیں وزیر دفاع نے پاکستان پر ہندوستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ کو تین رکنی کمیٹی کشمیر کا دورہ کر کے حملے کی تحقیقات کرے گی انہوں نے کہا کہ پہلی گولی ہندوستان کی طرف سے نہیں چلنی چاہئے لیکن اگر پاکستان کی طرف سے گولی چلے گی تو ہم بھی اپنی گولیوں کا حساب نہیں رکھیں گے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز