جمعه, می 3, 2024
Homeخبریںتربت میں بک اسٹال پر چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں ...

تربت میں بک اسٹال پر چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔بی آر ایس او

کوئٹہ ( ہمگام بیوز) بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی آرگنائزنگ باڑی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں فورسز کی جانب سے ہوئے اسے تعلیم دشمنی قرار دیا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فورسز نے گزشتہ دن تربت شہید فدا چوک میں ایک کتابوں کی دکان پر چھاپہ مارتے ہوئے دکان میں موجود متعدد کتابوں کو اپنے ساتھ لے گئے اور دکان مالک کو بھی گرفتار کیا گیا جسے کچھ وقت گزرنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔اس طرح کے ہتکنڈوں سے بلوچ قوم کو علم سے دور نہیں رکھا جا سکتا ۔ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب ، خیبر پختونخواہ، سندھ سمیت کئی بھی کتابوں پر پابندی عائد نہیں ہے صرف بلوچستان میں بلوچ قوم کو علم سے دور رکھنے کے لیے اس طرح کے عربے آزمائے جا رہے ہیں جو کسی صور ت کامیاب نہیں ہونگے۔ پاکستانی فورسز نے اس سے پہلے بھی تربت ، پنجگور اور گوادر میں کتابوں کی دکانوں پر چھاپے مارتے ہوئے کتابوں کو ضبط کرتے ہوئے دکان مالکان کو گرفتار کیا تھا لیکن اس کے باوجود بلوچ قوم نے کتابوں کی دوستی کوترک نہیں کیا ۔پاکستانی ریاست ایک طرف بلوچستان میں تعلیم کی بات کرتی ہے تو دوسری کتابوں کے دکانوں پر چھاپے مارتے ہوئے دکانوں سیل کرتی ہے ۔جسے ہم ریاست کی دوغلی پالیسی سمجھتے ہیں۔ ریاستی فورسز کی طرف سے بلوچوں سے تعلیم اور علم حاصل کرنے کا حق چھینا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز