سه‌شنبه, می 7, 2024
Homeخبریںتعلیمی نظام کی بحالی کے بجائے غیر قانونی اقدامات پر ترجیح دی...

تعلیمی نظام کی بحالی کے بجائے غیر قانونی اقدامات پر ترجیح دی جارہی ہے۔بی ایس اے سی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ایک وفد نے مرکزی صدر رشید کریم بلوچ کی قیادت میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے پرنسپل سے کالج میں زیر تعلیم طلبا کو درپیش مسائل سے آگاہ کرنے کیلئے تفصیلی ملاقات کی. انہوں نے پرنسپل کوغیر قانونی طور پر داخلوں کے روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کالج میں طویل عرصے سے پیسوں کے عوض یا سفارشات کی بنیاد پر اسپیشل سیٹیں سیاسی جماعتوں کے لئے مختص کی گئی ہیں ۔اندرون بلو چستان میں پسماندگی کے سبب تعلیمی نظام بالکل نہ ہونے کے برابر ہے ،بلوچستان سے طلبا یہاں آکر اپنی تعلیمی کیریئر آگے لے جانا چاہتے ہیں مگر یہاں پر بھی انہیں بہت سے رکاوٹوں کا سامنا ہے کیونکہ ایک عرصے سے تعلیمی اداروں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہوئے اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ،اس دوران جہاں سائنس اور ٹیکنالوجی ایک نئی دنیا کے تعمیر کرنے کے در پے ہے مگر ہماری تعلیمی اداروں میں مروجہ تعلیمی نظام کی بحالی کے بجائے غیر قانونی اقدامات پر ترجیح دی جارہی ہے. جو کہ اعلی اشرافیہ طبقے کی حوصلہ افزائی اور غریب محنت کش طبقے کیلئے حوصلہ شکنی ثابت ہورہا ہے. جس سے نہ صرف میرٹ کی پامالی ہورہی ہے بلکہ طلبا کی حق تلفی کی جارہی ہے۔میرٹ ادارے کی ساخت اور اعلی تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں سے طلبا ء میلوں دور یہاں آکر اعلی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر یہاں پر انکی بنیادی حقوق کو چھین کرغیر قانونی طور پر اپنے پسندیدہ اسٹوڈنٹس کو سفارش کے بنیادپر داخل کروایا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ کالج میں رہائش کیلئے نئے ہاسٹل کی تعمیر کی شدید ضرورت ہے کیونکہ موجودہ ہاسٹل انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے جس میں طلبا کیلئے رہائش ناگزیر بن چکا ہے۔رشید کریم و دیگر نے کالج میں موجود تمام مسائل پر تفصیلاََ پرنسپل کو آگاہ کیا ۔گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے پرنسپل نے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے وفد کو میرٹ کی بحالی اور اور غیر قانونی طور پر داخلوں کوروکنے کی پالیسی پر عمل درآمد کرنے اور کالج کو درپیش دیگر مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز