Home خبریں دشت میں جان بحق ہونے والے تمام افراد کی نماز جنازہ ادا...

دشت میں جان بحق ہونے والے تمام افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

0
تربت (ہمگام نیوز) دشت میں جان بحق ہونے والے تمام افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،ٹھیکیدار چاکر علی کو گزشتہ رات دس بجے گشتنگ کے قبرستان میں ان فرزند شہید کمبر کے پہلو میں سپرد خاک کردیاگیا جبکہ سب انجنیئر رحیم جان کو تنزگ اور فدااحمد و ابراہیم کا غائبانہ نماز جنازہ مرکزی جامع مسجد تربت میں ادا کردیاگیا۔ دشت میں مسلح گروہ کے ہاتھوں اغواء کے بعد بھوک اور پیاس سمیت گرمی کی شدت سے جان بحق ہونے والے پانچوں سرکاری افیسران اور ٹھیکیداروں کا نماز جنازہ ادا کردیاگیا۔ چاکر علی، محبوب رنداور رحیم جان کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا جبکہ انجنیئر فدااحمد اور محمد ابراہیم کی لاشیں نہ ملنے کے سبب ان کا غائبانہ نماز جنازہ جمعہ کی شام مرکزی جامع مسجد میں ادا کیاگیا۔شہید کمبر چاکر کے والد چاکر علی کو گزشتہ شب گشتنگ کے قبرستان میں ان کے جوان سال فرزند شہید کمبر کے پہلو کے میں دفنادیاگیا جبکہ رحیم جان کی نماز جنازہ جمعہ کی صبح تنزگ میں ادا کردی گئی ۔

Exit mobile version