دوشنبه, می 6, 2024
Homeخبریںشہیدِ اعظم نواب اکبر خان بگٹی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔...

شہیدِ اعظم نواب اکبر خان بگٹی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ بی آر ایس او

کوئٹہ  (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگناہزیشن کے مر کزی آرگناہزر نے اپنے جاری کردہ بیان میں شہیدِ وطن نواب اکبرخان بگٹی کو انکی دسویں بھرسی پر خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی نے بلوچ قوم کی بہتر مستقبل اور بلوچ قوم کی آنے والی نسلوں کے لیے خود کو قربا ن کر دیا۔ نواب صاحب نے جس طرح پیران سالی میں اپنی جدوجہد جاری رکھا اس کی مثال شائد ہی کسی دوسرے قوم میں ملتی ہو۔ نواب صاحب کی قربانی کو بلوچ قوم رہتی دنیا تک نہیں بھول سکتی ، آج انکی بدولت بلوچ قوم کی آواز دنیا کے ہر کھونے میں گھونج رہی ہے۔نواب صاحب کی قربانی کی بدولت آج بلوچ قومی مسئلے کو دنیا میں سنا اور سمجھا جا رہا ہے۔ نواب صاحب کی زندگی ہمارے لیے ایک درس گاہ کی حیثیت رکھتی ہے جس سے ہم سیکھ کر اپنے قوم کی خدمت کر سکتے ہیں۔
بی آر ایس او کے مر کزی آرگنائزر نے مزید کہا کہ شہیدِوطن نواب اکبر خان بگٹی نے ہمیشہ یہی کوشش کی کہ بلوچ قوم کو ایک سنگل پلیٹ فارم پر متحد کر کے بلوچ قومی جدوجہد کو تیز سے تیز تر کیا جائے ۔ آج نواب صاحب جسمانی طور پر ہم سے جدا ہوچکا ہے لیکن انکا نظریہ ہمیشہہماری رہنمائی کرتی رہیگی اور ہمیں چاہیے کہ شہیدِ وطن نواب اکبر خان کے بتائے ہوئے راستوں پر چلتے ہوئے ایک سنگل پلیٹ فارم پر متحد ہوکراپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں۔بی آر ایس او کے آرگناہزر نے بی آر ایس او کے کاکنوں تائید کی ہے کہ 26اگست کو ریفرنسز کا انعقاد کرتے ہوئے ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کو انکی دسویں بھرسی پر خراجِ تحسین پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز