چهارشنبه, می 8, 2024
Homeخبریںصدیق بلوچ کوان کی خدمات پرخراج تحسین پیش کرتےہے۔بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

صدیق بلوچ کوان کی خدمات پرخراج تحسین پیش کرتےہے۔بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے بلوچستان کے نامور شخصیت صدیق بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صدیق بلوچ کی خدمات پورے بلوچستان کے لئے گراں قدر اور قابل تحسین ہیں . انہوں بلوچ صحافت کو مضبوط قلعہ فراہم کیا. انہوں نے مشکل حالات میں اپنی صحافتی خدمات پر جیل کی صعوبتیں بھی برداشت کی. بلوچ صحافت کے حوالے سے ان کی درجنوں شاگرد آج بھی ملک سمت بیرون ممالک میں صحافتی خدمات سر انجام دے رہے ہیں.ان حالت میں جب بلوچ صحافت جدیدیت کی جانب جا رہا تھا ایسے وقت میں صدیق بلوچ کی جدائی بلوچ صحافت کے لئے ایک عظیم نقصان ہے.
ترجمان نے میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں پر نوٹس لینے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کے اس اقدام سے طلباء اور طالبات میں ایک امید کی لہر دوڑ گئی. اس حوالے سے طلباء و طالبات کی جد و جہد قابل تعریف ہے کہ وہ ان بے ضابطگوں کے خلاف کھڑے رہے اور ایک صاف و شفاف طریقے سے ٹیسٹ کی ڈیمانڈ کررہے تھے اور ان کے یہ احتجاجی مظاہرہ دوسرے دن بھی جاری تھا جب وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نوٹس لے کر مسئلے کو حل کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دینا حوصلہ افزا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ کمیٹی صاف و شفاف طریقے سے تحقیقات کر کے کے طلباء و طالبات کو انصاف دلائے گی.
ترجمان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان بے ضابطگیوں پر بولان میڈیکل کالج انتظامیہ کا کوئی عمل دخل نہیں کیونکہ کہ داخلہ ٹیسٹ میں بولان میڈیکل کالج انتظامیہ کا رول صرف اور صرف فارم سبمیشن تھا جس کو انتظامیہ نے بخوبی نبھایا. ٹیسٹ میں بے ضابطگیاں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز