شنبه, می 4, 2024
Homeخبریںلاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2286دن ہوگئے

لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2286دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2286دن ہوگئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بی ایس او آزاد آوران زون سینٹرل کمیٹی کے ممبر اپنے ساتھیوں سمیت لاپتہ افراد ، شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اورانہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں بلوچ طلباء نوجوانوں سیاسی کارکنوں حقیقت پسند صحافیوں اور مختلف شعبوں میں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کو خفیہ اداروں کے ہاتھوںآغواء نما گرفتاریوں جبری گمشدگیوں ان پر سفار کارنہ جبر و تشدد کرکے ان کی مسخ شدہ لاشوں کو پھینکنے جیسے بلوچ نسل کش جنگی جرائم جس قد ر بڑھ رہے ہیں اتناہی اقوام متحدہ سمیت حق انصاف کی داعی بین القوامی قوتوں کی یہاں جنم لینے والے انسانی المیوں پر خاموشی اور بے حسی طویل ہورہی ہے اس وقت صورتحال یہ کہ بلوچ طلباء کی انقلابی تنظیم بی ایس او آزاد کے مرکزی چیئرمین زاہد بلوچ کو اٹھارہ مار چ 2014اور سنیئر وائس چیئرمین ذاکر مجید بلوچ کو 8جون 2009کو خفیہ اداروں نے اغواء کئے جانے کے بعد تاحال لاپتہ ہیں دریں اثناء وائس فار مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماماق قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دوسری طرف سے زاہد بلوچ کی بے آسر ابیوی اور ذاکر مجید بلوچ کی بہن فرزانہ مجید بلوچ حکمر انوں کو شہر اسلام آباد کراچی ، وکوئٹہ احتجاجی بھوک ہڑتال جاری ہے مگر تاحا انصاف کے طلب گاروں کو دردر کی تھوکروں کے سوا کچھ نہیں ملتا ہوا نظر نہیں آتا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز