دوشنبه, می 6, 2024
Homeخبریںپاکستانی آرمی نہتے شہریوں پر مظالم انتہا کو پہنچ چکی ہیں :بی...

پاکستانی آرمی نہتے شہریوں پر مظالم انتہا کو پہنچ چکی ہیں :بی این ایم

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی جانب سے نہتے شہریوں پر مظالم اپنی انتہا کو پہنچ چکے ہیں۔ مختلف علاقوں میں مقامی آبادیوں پر آپریشن جاری ہے اور لوگوں کو بندوق کی نوک پر نقل مکانی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ آج گومازی میں نہتے شہریوں کے گھروں پر پاکستانی فوج نے دھاوا بول کر قیمتی اشیاء کو لوٹنے کے بعد گھروں کو جلاڈالا۔ریاستی ڈیتھ اسکوکے ارکان بھی فوج کے ہمراہ تھے۔ خواتین اور بچوں پر تشدد کی گئی۔ اسی طرح گومازئی اور پیدارک میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی نیچی پروازوں سے لوگوں میں خوف و حراس پھیلایا گیا۔
ترجمان نے کہا ضلع کیچ کے علاقے دشت میں پینے کے پانیوں پر فوج نے قبضہ کرکے علاقہ مکینوں کو گندے پانی پینے پر مجبور کیا ہے۔ جس سے ہیضہ کی وبا پھوٹ پڑی ہے ۔ ادویات پہلے ہی سے ناپید ہیں اورمقامی ڈاکٹر ز فوجی بربریت سے تنگ ہوکر نقل مکانی کرچکے ہیں۔ اس طرح یہ صورتحال مزید گھمبیر شکل اختیار کر چکی ہے۔ گوادر سے متصل ہونے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) روٹ پر واقع ہونے کی وجہ سے دشت مسلسل فوجی جارحیت کاشکار ہے۔یہاں سے ہزاروں خاندان بے گھر ہوکر سندھ و بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ منگل کی علی الصبح پاکستانی فورسز نے سوراب میں ایک گھر پر دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے ایک بلوچ شہری شہید ہوا ہے۔ سوراب کا یہ علاقہ بھی سی پیک منصوبے کی روٹ پر واقع ہے اور اس روٹ پر ایسے واقعات میں تیزی آگئی ہے ۔ ہم عالمی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان جرائم کے خلاف پاکستان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز