پنج‌شنبه, می 2, 2024
Homeخبریںپاکستان بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دے‘، بھارت

پاکستان بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دے‘، بھارت

نیویارک (ہمگام نیوز)بھارت نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کے مقبوضہ بلوچستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا ہےاقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مندوب اجیت کمار نے گزشتہ روز جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 33 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’’ یہ ایک بہتر عمل ہوگا کہ اگر پاکستان آزاد کشمیر اور پاکستان کے اندر انسانی حقوق کے حوالے سے حالات کو بہتر بنانے کی کوشش کرے۔‘‘

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا،’’ پاکستان میں جمہوری اقدار کی کمی ہے، یہ ایک آمرانہ ریاست ہے اوریہاں بلوچستان سمیت پورے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ایک عام بات ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں

فیچرز