یکشنبه, می 5, 2024
Homeخبریںکابل: صدارتی محل و غیر ملکی سفارتخانوں کے ایریا میں دھماکہ

کابل: صدارتی محل و غیر ملکی سفارتخانوں کے ایریا میں دھماکہ

کابل( ہمگام نیوز)   اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیرملکی سفارت خانوں اور صدارتی محل کے قریبی علاقے میں دھماکہ ہوا ہے۔تاحال یہ واضح نہیں ہوا کہ اس میں کتنے افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہے تاہم موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی شدت سے کئی سو میٹر کے فاصلے پر واقع گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ابتدائی اطلاعات میں سامنے آیا تھا کہ یہ ذمبیق سکوائر کے مرکز میں کار بم دھماکہ ہوا ہے۔کابل میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار ہارون نزفیزادہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں بہت سے افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔انھوں نے بتایا کہ پولیس نے سینٹرل سکوائر کو حصار میں لے لیا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں جائے وقوعہ پر دھوئیں کے کالے بادل دکھائی دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ حالیہ چند ماہ میں کابل سمیت افغانستان کے مختلف علاقوں میں بڑے حملے ہوئے ہیں جو ملک کی خراب ہوتی ہوئی سکیورٹی کی صورتحال ظاہر کرتے ہیں۔کابل دھماکے کے بارے میں مزید اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز