یکشنبه, آوریل 28, 2024
Homeخبریںکوئٹہ و خضدار میں المناک ٹریفک حادثہ تین خواتین سمیت چار افراد...

کوئٹہ و خضدار میں المناک ٹریفک حادثہ تین خواتین سمیت چار افراد جاں بحق

کوئٹہ(ہمگام نیو)کوئٹہ میں تیز رفتارڈمپر بریک فیل ہونے کے باعث رکشے پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں بچے اور2 خواتین سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق3 بچیوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے بروری روڈ پر سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے قریب تیز رفتار ڈمپر بریک فیل ہونے کے باعث ایک رکشے کو بچاتے ہوئے دوسرے رکشے پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں رکشے سوار دو سگی بہینں رضیہ بی بی اور رقیہ بی بی سمیت ایک بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ رکشے میں سوار عنائکہ ،انعم6 سالہ نامعلوم بچی بے ہوش ہے جبکہ ڈمپر ڈرائیور محمد رفیق اور رکشہ ڈرائیور گل خان شدید زخمی ہو گئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی زخمیوں اور لاشوں کو تحویل میں لے کر لاشیں سول سنڈیمن ہسپتال جبکہ زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کر دیا گیا لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں مزید کا رروائی پولیس کر رہے ہیں۔جبکہ خضدارمیں گزشتہ دنوں باغبانہ کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں گورنمنٹ ٹیچر محمد نواز محمد زئی مینگل ٹریفک حادثہ میں زخمی ہوگئے تھے ۔جب کہ ان کی اہلیہ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دی تھی ۔ٹریفک حادثہ میں محمد نواز مینگل اور ان کے دو بچے زخمی ہوگئے تھے ۔ جنہیں مذید علاج کے لئے کراچی منتقل کردیا گیا تھا تاہم محمد نواز پیر کے روز زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا اور ان کے دو بچے زخمی اور زیر علاج ہیں ۔ محمد نواز مینگل معروف سماجی شخصیت حاجی عطاء اللہ محمد زئی مینگل کے چچازاد بھائی تھے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز