شنبه, می 4, 2024
Homeخبریںکیچ: دشت سے قابض پاکستان آرمی کے ہاتھوں 12 بلوچ فرزند اغواء

کیچ: دشت سے قابض پاکستان آرمی کے ہاتھوں 12 بلوچ فرزند اغواء

دشت(ہمگام  نیوز)کیچ دشت میں پاکستانی فوج کا آپریشن ، 12افراد حراست بعد لاپتہ ۔تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات کو پاکستانی فوج نے گوادرسے ملحق کیچ کے علاقے دشت کاشاپ میں علی الصبح فوجی آپریشن کرکے چادرو اچاردیواری کی تقدس کو پاما ل کیا اور خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایاجبکہ گھروں کے دروازے توڑ دیئے اور قیمتی سامان لوٹ لئے ۔آپریشن دوران فورسز نے 12افراد کو حراست میں لیکرلاپتہ کردیا جن کی شناخت نادل شاہ ولددادکریم، منیر ولدرسول بخش، دلیپ ولدگنگْزار، شوکت ولدناصر، ندیم ولدقادر بخش، محمد نور ولد دوست محمد، بالاچ ولددادرحمان، نسیم ولد برکت، ملک ولدشیرمحمد، عزیز ولدسخیداد، بہادر ولدعلی حسین پنجگوری کے ناموں سے ہوگئیں۔واضع رہے کہ گوادر سے ملحق اور سی پیک روٹ پر واقع ضلع کیچ کے علاقے دشت کے تمام قصبوں میں گذشتہ مہینوں سے پاکستانی فوج کی آپریشن و بربریت جاری ہے جس سے 220سے زائد افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے اپنے گھربار چھوڑ کر نقل مکانی کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز