پنج‌شنبه, می 9, 2024
Homeخبریںہوشاب دو مخبروں کو تفتیش اور اقبال جرم کے بعد ہلاک کیا۔بی...

ہوشاب دو مخبروں کو تفتیش اور اقبال جرم کے بعد ہلاک کیا۔بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منگل کے روز بالگتر اور ہوشاب کے درمیان سی پیک کی حفاظت کیلئے بنائے گئے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ پیر کے روزمغرب کے وقت سرمچاروں نے آواران کے علاقے پیراندر میں کورڈاٹ کے مقام پر پاکستانی فوج پر راکٹ اور بھاری و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ 16 ستمبر کو کولواہ کے علاقے گشانگ میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ ان حملوں میں قابض فوج کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہوشاب دمب کے رہائشی وزیر اور گلزار کو گرفتار کرکے تفتیش اور اقبال جرم کے بعد موت کی سزا دیکر ہلاک کیا۔انہوں نے اپنے تمام جرائم کا اعتراف کرنے کے ساتھ اپنے ساتھیوں کے نام بھی دیئے ہیں۔ وزیر عرف زبیر ولد علی اور گلزار عرف زنگی ولد نصیردونوں، ضمیر عرف زامر کے ساتھ بیس اگست کو بی آر اے سرمچاروں کی مخبری اور قتل میں ملوث تھے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ نیشنل پارٹی کے ملابرکت کے کہنے پر ہم نے سرنڈر کرکے بلوچ قوم کے خلاف کام کرنے کی حامی بھر لی تھی۔ ملا برکت ان سرمچاروں سمیت کئی بلوچوں کے قتل میں پاکستانی فوج کا شراکت دار اور نسل کشی کا مرتکب ہے۔ کئی علاقوں کی طرح ہوشاب و گردو نواح میں نیشنل پارٹی کے ڈیتھ اسکواڈ بلوچ قوم کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔ بلوچ نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب پر بلوچ قوم پاکستانی فوج کے ساتھ نیشنل پارٹی کا بھی احتساب کریگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز