دوشنبه, می 6, 2024
Homeخبریں3 سال مکمل ہونے کے بعد بھی حفیظ اللہ بازیاب نہ ہو...

3 سال مکمل ہونے کے بعد بھی حفیظ اللہ بازیاب نہ ہو پائے : لواحقین

 

کوئٹہ(ہمگام نیوز) 3 سال سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری اغواء کی شکار  بلوچ نوجوان حفیظ اللہ ابھی تک بازیاب نہ ہو پائے۔

قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں 20 اکتوبر 2017 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے دتو مستونگ سے جبری طور پر اغواء ہونے والے بلوچ نوجوان حفیظ اللہ ولد محمد اعظم 3 سال بعد بھی ابھی تک بازیاب نہ ہو پائے۔

حفیظ اللہ کے لواحقین نے اپیل کرتے ہوے کہا کہ حفیظ اللہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کیا جائے۔ لواحقین کا مزید کہنا تھا کہ اگر حفیظ اللہ کسی جرم میں ملوث ہے تو آپ کی اپنی ریاستی عدالتیں موجود ہیں۔ اُسے عدالت میں پیش کرکے اس پر فرد جرم عائد کرکے جرم ثابت کریں اور بلاشک اس کو قانون کے مطابق سزا دیں مگر کسی کو اس طرح سالوں تک لاپتہ رکھ کر اذیت دینا کہاں کی انسانیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز