ڈیربگٹی (ہمگام نیوز) ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ سے فورسز نے مزید پانچ افراد کو غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔ اغواء شدگان میں او جی ڈی سی ایل کے دو ملازمین بھی شامل ہیں۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت علی گل ولد سیف دین بگٹی، نیاز ولد مسکان بگٹی، نصیر ولد ٹھارہ بگٹی، پیر بخش ولد جلال بگٹی اور جورک ولد جان محمد بگٹی کے ناموں سے ہوئے ہیں۔ مزکورہ تمام لوگ بگٹی قبیلے کی ذیلی شاخ چندرازائی سے تعلق رکھتے ہیں اور زین کوہ کے رہائشی ہیں۔

ڈیرہ بگٹی میں آٹھویں روز بھی پاکستان فوجی آپریشن جاری ہے ۔

دوسری جانب آج لندن میں ‏ڈیرہ بگٹی میں فوجی جارحیت کے خلاف بی آر پی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا لندن میں بلوچ ریپبلکن پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ ڈیرہ بگٹی اور بلوچستان بھر میں پاکستانی فوج کے فوجی آپریشن، جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا گیا ہے ۔