تربت: (ہمگام نیوز) پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کیچ سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک بلوچ نوجوان کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

فیملی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے نوجوان محاز بلوچ ولد نزیر احمد ہیں جو بالیچہ، تمپ کے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلوچ نوجوان کو 27 مارچ 2024 کو تربت سے پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار اغواء کرکے لے گئے ہیں۔

فیملی نے جبری گمشدہ نوجوان کی زندگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔