اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںبی آر اے نے گورکوپ و پنجگور میں فورسز پر حملے کی...

بی آر اے نے گورکوپ و پنجگور میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے گورکوپ میں قابض پاکستانی فوج کے بڑے قافلے اور پنجگور میں آرمی اہلکاروں پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی۔بی آر اے کے ترجمان سرباز بلوچ نے اپنے جاری بیان میں حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کپ انکے سرمچاروں نے گورکوپ میں سولانی کے مقام پر فوجی آپریشن میں شریک فوجی قافلے پر خودکار ہتھیاروں سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ جس سے فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ قافلہ گزشتہ کئی دنوں سے شاپک ہوشاب و گرد نواح میں فوجی آپریشنوں میں شریک تھا۔ نام نہاد سی پیک سیکورٹی کے نام پر مذکورہ علاقوں میں سینکڑوں گھروں کو جلادیا گیا اور کئی گاؤں بھی بلڈوز کردئیے گئے ہیں۔
سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ 17 جنوری کو بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے پنجگور میں گریڈ اسٹیشن پر قائم ریگو لر آرمی کے کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کرکے فورسز کے متعدد اہلکاروں کو ہلاک کیا۔ یہ کیمپ پہلے ایف ڈبلیو او کے زیر استعمال تھا جسے حال ہی میں ریگولر آرمی نے اپنا بیس کیمپ بنایا ہے جہاں ایک ٹارچر سیل قائم ہے جس میں بلوچ نوجوانوں کو اذیت کیا جارہا ہے۔ بی آر اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ انکی مسلح کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز