Home خبریں بی ایل ایف نے قابض پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری...

بی ایل ایف نے قابض پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

0

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے آج جمعرات کے روز کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستانی فوج کی قافلوں پر تین حملے کرکے کئی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا۔ یہ حملے اُس وقت کئے گئے جب قابض فوج الندور میں فوجی آپریشن کے بعد کیمپ کی جانب جارہا تھا۔ دو حملے الندور بازار میں کئے گئے جبکہ تیسرا حملہ الندور ندی میں کیا گیا۔ تینوں مقامات پر شدید نوعیت کے حملے کئے گئے۔ الندور آپریشن میں قابض فوج نے نہتے شہریوں پر حملہ کرکے ایک خاتون سمیت دو افراد کو شہید کیا اور کئی افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کیاہے۔ بلوچ سرمچار عام آبادی کی دفاع میں ہمہ وقت موجود اور تیار ہیں۔ پاکستانی فوج اپنی مسلسل شکست سے حواس باختہ ہوکر بلوچستان میں خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

Exit mobile version