چهارشنبه, می 8, 2024
Homeخبریںشہید فداجان اور اللہ بخش کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں ۔...

شہید فداجان اور اللہ بخش کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں ۔ بی۔ایل۔ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے شہید کمانڈر انور بلوچ کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ 5 اکتوبرکو ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں فورسزکے ساتھ جھڑ پ میں بی ایل ایف کے کمانڈر انور بلوچ عرف فدا جان سکنہ مشکے اور اللہ بخش عرف گہرام سکنہ مشکے شہید ہوئے انہیں بی ایل ایف سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتی ہے شہیدوں نے بلوچ وطن کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اللہ بخش عرف گہرام بلوچ 2014ء سے بی ایل ایف سے منسلک تھے اور کئی محاذوں پر دشمن کا سامنا بہادری سے کیا ہے اور فداجان 2010ء سے بی ایل ایف سے منسلک تھے اور نہایت نڈر جنگجو تھے انہوں نے مشکے سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں کئی محاذوں پر دشمن کو شکست سے دوچار کیا ان کی خدمات، بہادری اور صلاحیتیوں کو مد نظر رکھ کر انہیں مشکے ریجن کا ڈپٹی ریجنل کمانڈ منتخب کیا گیا تھا جہاں انہوں نے نہایت ذمہ داری سے کام کرکے تنظیم کو منظم کیا جنگی حکمت علمی بنانے، ساتھی سرمچاروں کو اچھی جنگی تربیت دینے اور خود اِن کے ساتھ محاذ میں رہنماء کے طور پر ہمہ وقت موجود رہ کرریاست کی نیندیں حرام کرچکا تھا اسی وجہ سے اس کے گھر سمیت پورے گاؤں کو فورسز نے جلا کر خاکستر کردیا یقیناًاُن کی شہادت بلوچ کیلئے ایک نقصان ااور ایک خلا ء ہے مگر اس سے بلوچ قوم کے حوصلے پست نہیں بلکہ مضبوط ہوں گے ریاست جس بیدری سے بلوچ نسل کشی میں مصروف ہے، اِس سے بلوچ قوم میںآزادی کی جنگ و جد وجہد شعوری طور پر مستحکم ہو کر بڑھتی جارہی ہے اور فتح حق اور سچ کی ہوگی اور ایک دن بلوچستان دنیا کے نقشے میں آزاد سرزمین کے طور پر ضرور ابھرے گا گہرام بلوچ نے کہا کہ ہفتہ کی شام چھ بجے سرمچاروں نے پروم اور زعمران کے درمیان ضلع کیچ میں واقع گیشتگان فورسزکے کیمپ پر راکٹ اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا سرمچاروں نے پانچ راکٹ فائر کئے، جو کیمپ کے اندرجا گرے ایک راکٹ لگنے سے کیمپ کا مورچہ تباہ ہواہے حملے میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں تاہم دوسری جانب فورسزپر حملے کے حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز