پیر, مئی 20, 2024
ہومخبریںضلع قلات کے مڈل سکولوں کے اپگریڈیشن کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے،...

ضلع قلات کے مڈل سکولوں کے اپگریڈیشن کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے، بلوچ طلباء ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ طلباء ایکشن کمیٹی قلات کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ ڈسٹرکٹ قلات کے جتنے بھی اسکولز اپ گریڈ کئے گئے ہیں ان تمام یونین کونسلوں کی سکولوں کی اپ گریڈیشن کی جلد از جلد نوٹیفیکشن جاری کرکے این ٹی ایس ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں اور نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں خدمات کا موقع فراہم ان کی جلد از جلد ان سکولوں میں تعیناتی کو یقینی بناکر پانچ سالہ بلوچستان ایجوکیشن سیکٹر پلان پر عملدر آمد کیا جائے ترجمان نے کہاکہ ڈسٹرکٹ قلات میں کئی یونین کونسلز میں مختلف سکولوں کو پرائمری سے مڈل کا درجہ دیا گیا ہے اور مڈل سکولوں کو ہائی درجہ دیا گیا جبکہ مامہ تاوہ یونین کونسل میں گولک اور خٹونکی کے پرائمری سکولز کو مڈل کا درجہ دیا گیا ہے جبکہ مامہ تاوہ شہر کے مڈل سکول کا ہائی کے لئے اپ گریڈیشن ہوائے لیکن بدقسمتی سے تاحال ان کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا ہے تعلیمی ایمر جنسی کے باوجود اپ گریڈیشن میں تاخیری حربہ سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ گردو نواح کے کئی یونین کونسلز سمیت کپوتو یونین میں ہائی سکول کا درجہ پانے والے مڈل سکول کے اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے ترجمان نے این ٹی ایس ٹیسٹ کے زریعہ اسکریننگ ٹیسٹ کو متعارف کرتے ہوئے کئی باصلاحیت اور ہونہار نوجوانوں نے اس میں حصہ لئے اور اچھے نمبروں سے پاس بھی ہوئے اور یونین کونسل میں ان سکولز میں اساتذہ کے کئی آسامیوں کی ضرورت ہے جبکہ اسی یونین سے کئی نوجوانوں نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں اچھے نمبروں سے پاس ہوگئے لیکن اس کے باوجود اس یونیں میں سکولوں میں اپ گریڈیشن اور اساتذہ کی تعیناتی کا عمل روکنا سمجھ سے بالاتر ہے ترجمان نے کہاکہ تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود سکولوں میں شرح خواندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے اساتذہ کے ضرورت پر توجہ نہیں دیا جارہاہے محکمہ تعلیم حکومت بلوچستان کے اپنے زرائع کے مطابق بلوچستان میں 58فیصد سکولوں میں صرف ایک اساتذہ تعینات ہیں بد قسمتی مامہ تاوہ یونین کونسل بھی میں کئی سکولوں اساتذہ کے کمی پر توجہ نہیں دیا جارہاہے اور کئی سکوں کو میں صرف ایک اساتذہ پڑھا رہے ہیں جس سے تعلیمی تنزلی کو کیسے روکا جاسکتا ہے محکمہ تعلیم حکومت بلوچستان اور صوبائی گورنمنٹ کو اس جانب توجہ دیکر تعلیمی ایمر جنسی کے دعوے کو کاغذی کاروائی اور بلند بانگ دعوی تک محدود کرنے کے بجائے اس کو عملی جامہ پہناکر بلوچستان میں تعلیم کا سطح بلند کرنے کے لئے اقدامات کریں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز