پیر, مئی 20, 2024
ہومخبریںیومِ شہدائے آزادی کو اختلافات ختم کرکے مشترکہ طور پر منائیں۔ بلوچ...

یومِ شہدائے آزادی کو اختلافات ختم کرکے مشترکہ طور پر منائیں۔ بلوچ شہدا کےلواحقین کی اپیل

 کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ شہداء شہید وحید بلوچ، شہید سمیع بلوچ، شہید سعید مینگل، شہید خلیل بلوچ، شہید عبدالسلام ایڈووکیٹ، شہید نصیر بلوچ، شہید رسول بخش مینگل، شہید نثار بلوچ ودیگر شہداء کے لواحقین نے بلوچ قوم سے اپیل کی ہیکہ وہ 13 نومبر کو شہداء آزادی ڈے کو مشترکہ طور پر منائیں اور اس عظیم دن کے موقع پر اپنی گروہی اختلافات کو ختم کرکے یکجاء ہوکر شہداء کے قربانیوں سے دنیا کو روشناس کرائیں۔ بلوچ شہداء نے ایک عظیم قومی مقصد کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کئے اور دشمن کے سامنے جھکنے کے بجائے اپنی سروں کی قربانیوں دینے کو ترجیح دی اور ہم سب کی یہ قومی ذمہ داری بنتی ہیکہ ہم اپنے شہداء کی یاد منانے کے لئے ایک دن کا انتخاب کریں کیونکہ شہداء کسی مخصوص طبقے، کسی ایک پارٹی یا تنظیم کے نہیں ہیں وہ بلوچ قوم کے اثاثے ہیں اور ہر وہ آزادی پسند بلوچ شہداء کا وارث ہے جو غلامی کے خلاف برسرپیکار ہے اور بلوچ وطن کی آزادی کے لئے جدوجہد کررہا ہے۔ اْنہوں نے بلوچ قوم سے اپیل کی ہیکہ وہ 13 نومبر کے دن بلوچ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیتی تقریبات کا انعقاد کرکے اْن کے قربانیوں کو اجاگر کریں اور اپنے گھروں میں  بقرآن خوانی، دْعائیہ تقریبات کا اہتمام کریں اور بلوچ شہداء کمیٹی کے شٹر ڈاون ہڑتال کو بھرپور انداز سے کامیاب بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز