پیر, مئی 20, 2024
ہومخبریںلسبیلہ:10مچھیرے ڈوب گئے ،ایک جاں بحق 9کو زندہ بچالیاگیا

لسبیلہ:10مچھیرے ڈوب گئے ،ایک جاں بحق 9کو زندہ بچالیاگیا

اوتھل(ہمگام نیوز) لسبیلہ کے علاقے کنڈملیر میں مچھروں کی کشتی ڈوب گئی،10مچھیرے ڈوب گئے ،ایک جاں بحق 9کو زندہ بچالیاگیا،تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل سے 140کلومیٹردور سب تحصیل لیاری کے علاقے کنڈملیرمیں رسملان کے مقام پر مچھلیوں کے شکار پر جانے والی الطارق نامی کشتی تیز ہواؤں کے سبب گہرے سمندر میں ڈوب گئی جس میں سوار دس مچھرے ڈوب گئے جن میں ایک مچھیرا چاکرولد خدابخش ڈوب کرجاں بحق ہوگیاجبکہ دیگر نوکو زندہ بچالیا گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان کوسٹ گارڈ زکے رضاکاراور مقامی ماہی گیر موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے امدادی کاروائی شروع کرکے زندہ بچ جانے والے مچھیروں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیااورجاں بحق ہونے والے ماہی گیر کی نعش کو ورثاء کے حوالے کردیااس حوالے سے بتایا جاتاہے کہ الطارق نامی کشتی میں سوار 10مچھیرے مچھلیوں کے شکار پرجارہے تھے کہ رسملان کے مقام پر گہرے سمندر میں تیزہواؤں کے سبب کشتی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور سمندر میں الٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز