Home خبریں پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ، کراچی مرکزی شاہراہ پر...

پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ، کراچی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص زخمی

0

پنجگور، کراچی (ہمگام نیوز) سی پیک روڈ کھجور فیکٹری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا، پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے سی پیک روڈ پر کھجور فیکٹری کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص اعجاز ولد دوست محمد نامی شخص زخمی ہوگیاجسے ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ۔

اس کے علاوہ کراچی مرکزی شاہراہ پر گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم، تفصیلات کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہو گیا ۔ ایس ایچ او سٹی عبدالرﺅف نے بتایا کہ زخمی شخص کو نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حادثہ مرکزی شاہراہ ماڑی کے مقام پر پیش آیا، ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ گاڑی کو ڈرائیور سمیت تحویل میں لیکر تھانہ منتقل کردیا۔

Exit mobile version