دوشنبه, می 6, 2024
Homeخبریںکاسترو کی وفات: بی ایس ایف کا کیوبن عوام سے اظہار تعزیت

کاسترو کی وفات: بی ایس ایف کا کیوبن عوام سے اظہار تعزیت

کوئٹہ( ہمگام نیوز)بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں کیوبن رہنماء فیڈل کاسترو کے انتقال پر کیوبن گورنمنٹ اور کیوبا کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ فیڈل کاسترو کا تاریخی کردار نہ صرف کیوبا بلکہ دنیا کے ان تمام اقوام کے لئے مشعل راہ ہے جو آزادی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں یا جنہوں نے آزادی حاصل کرلی ہے فیڈل کونہ صرف کیوبا میں بلکہ دنیا بھرمیں عزت و احترام اور عقیدت کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے فیڈل کاسترو کو خراج تحسین پیش کرنے کا اس سے بہتر طریقہ کوئی اور نہیں کہ ان کی فکر عمل اور جدوجہد کو سمجھا جائے اور کیوبا کی آزادی کے بعد کیوبا کی تعمیر و ترقی میں ان کی تاریخی کردار کو بطور رہنمائی سمجھاجائے اگر فیڈل کاسترو کو رسمی اور روایتی طور پر خراج تحسین پیش کرکے اس کے آدرش اور سوچ کو نہ سمجھاجائے تو خراج تحسین پیش کرنے کے اس طریقہ اس سے عقیدت کا حق ادانہیں ہوسکتاترجمان نے کہاکہ فیڈل کاسترو کیوبا کی آزادی کے لئے جاری گوریلا جدوجہد میں کلیدی کردار رہا بے پناہ تکالیف مشکلات اور مسائل ان کے حصہ میں آئے کیوبا انہیں تحفہ میں نہیں ملا بڑی قربانیوں کے بعد انہوں نے آزادی حاصل کی خون و پسینہ بہانے کے تمام عمل سے گزر نے کے بعد جب ایک طویل جدوجہد اور بے پناہ قربانیوں کے بعدکیوبا عہد آزادی میں داخل ہوگئے تو یقیناًفیڈل کاسترو ڈاکٹر چے راؤ کاسترواور کیوبا آزادی کی جہد میں شامل ہزاروں جہد کار وں اور شہیدوں کی قربانیوں کا حاصل وصول ایک آزاد کیو با کے سوا اور کیا ہوسکتا تھا 1959میں کیوبا پر مسلط کئے گئے امریکن کٹھ پتلی حکومت کا خاتمہ ہوا تو کیوبا کے عوام کے چہریں کھل اٹھیں فیڈل کاسترو اور اس کے ساتھی آرام اور چین سے نہیں بیٹھے بلکہ انہوں نے اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیا وہ جانتے تھے کہ جن قربانیوں کے بعد ہمیں آزادی حاصل ہوئی اس سے بڑی کوفت اور قربانی آزادی برقرار رکھنے اور کیوبا کی تعمیر و ترقی میں لگے گی کیوبن آزادی کی سخت جدوجہد سے لے کر کیوبا کی آزادی اور آزادی کے بعد کیوبن پالیسیوں کا پورے دنیا میں خیر مقدم کیا گیا دنیا کے لئے آج بھی کیوبا رول ماڈل ہے صدیوں سے پسماندگیوں میں لتھڑے ہوئے کیوبا کو نہ تو ہسپانویوں کی استحصالی فارمولے اور نہ ہی امریکہ کے منصوبہ بندیوں نے نکالا بلکہ نوآبادیاتی قوتیں کھبی کسی کو پسماندگی معاشی مسائل سمیت ہر قسم کے مشکلات سے نکالنے کے بجائے استحصال کے چھرے کو اور تیز کرتے ہیں آج کیوبا میڈیکل سائنس میں جتنی ترقی کی ہے امریکہ اس کی برابری نہیں کرسکتا معیشت سیاست تجارت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں کیوبا نے بے پناہ ترقی کرلی ہے اور خصوصا وہاں شرح خواندگی سب سے زیادہ ہے ترجمان نے کہاکہ قوموں کو غلامی سے نجات دلانے اور قومی ترقی و تعمیر کا ہنر کوئی فیڈل سے سیکھے آج فیڈل کو وہ تمام قوتیں سلام کررہے ہیں جو کل انہیں اور ڈاکٹر چے کو دشنام دیتے تھے ان کی نظریات کا گلا گھونٹے تھے ایک وقت تھا کہ ان پربھی دہشت گردی کا لیبل لگایا گیا ان کے نظریات اور جدوجہد کا گلاگھونٹا گیا ان کی نظریاتی و انقلابی تشخص کو بگھاڑا گیالیکن آج وہ ان قوتوں میں معروف رہنماء کے طور پر ابھر چکے ہیں وہ تاریخ میں ایسے انمٹ نام ہیں جو ہمیشہ یاد کئے جائیں گیں فیڈل زند ہ ہے اس کی جسد پر مٹی ڈالی جاسکتی ہے لیکن ان کے نظریات پر مٹی نہیں ڈالی جاسکتی اس کا رشتہ کیوبا تک محدود نہیں اس سے ہر انقلابی اور آزادی پسندکا ایک مضبوط نظریاتی تعلق اور رشتہ ہے فیڈل کا ہر عمل ہر تحریر ہر لمحہ کرداراور اس کی سوانح عمری رہنمائی سے مزین ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز