لندن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور قابض ایران کے درمیان جنگ بندی یا مستقل امن معاہدے کے امکانات کم ہونے کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
قابض ایران کی جانب سے زیادہ جارحانہ حکمت عملی اپنانے کے اعلان اور امریکا کی جانب سے جنگ بندی معاہدے میں توسیع مسترد کیے جانے سے عالمی توانائی کی سپلائی کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 27 سینٹ اضافے کے بعد 91. 14 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 42 سینٹ اضافے سے 85. 04 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے امکانات تاحال واضح نہیں، جبکہ اس راستے سے بحری جہازوں کی آمدورفت بھی معمول کے مقابلے میں بہت کم ہے۔
مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق اگر کشیدگی مزید بڑھی تو تیل کی عالمی سپلائی اور قیمتوں پر اس کے اثرات مزید نمایاں ہوسکتے ہیں۔















