یکشنبه, آوریل 28, 2024

خبریں

تازہ ترین

کنرک، شادی کی تقریب میں گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق

کنرک(ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاع کے مطابق کنرک میں...

‎ریاست تربت دھرنے کو سبوتاژ کر نے کی کوشیں بند کردے۔ بی وائی سی

شال (ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے...

خضدار سے ایک بلوچ نوجوان جبراً لاپتہ

خضدار (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر خضدار سے پاکستانی...

پسنی سے ایک بلوچ نوجوان جبراً لاپتہ

پسنی (ہمگام نیوز) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے...

رضیہ (قابض پاکستان ) غنڈوں میں پھنس گئی۔

واشنگٹن (ہمگام نیوز) امریکہ نے قابض پاکستان اور ایران گیس پائپ لائن اور انکے میزائل پروگرام پر اپنا موقف واضح کیا۔ پاکستان کو میزائل آلات فراہم کرنے والی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں سے متعلق سوال کے جواب میں نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پابندیاں اس لیے لگائیں کہ یہ ادارے تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور اس کی ترسیل کے ذرائع تھے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ چین اور بیلاروس میں مقیم ادارے تھے، ہم نے پاکستانی بیلسٹک میزائل پروگرام کیلئے آلات، قابل اطلاق اشیاء فراہمی کا مشاہدہ کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑی...

پروم پنجگور میں سولہ اسکولیں خستہ حالی کا شکار، بساک کا تفصیلی رپورٹ جاری۔

شال (ہمگام نیوز ) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے پنجگور کے نواحی علاقے پروم کی سولہ اسکولوں کی تفصیلی رپورٹ کتابچہ کے شکل میں جاری کیا ہے، اکیس صفحات پر مشتمل بلوچ لٹریسی کیمپئین کی کتابچے میں سولہ اسکولیں جس میں دِز، لگورک، کلکور، بندیکین، جائین، شاہمراد بازار، گومازی، کلات بازار، مکِد اور کوہ بُن سمیت دیگر گاؤں کے اسکولوں کی تفصیلی رپورٹ شامل ہیں۔ مرکزی ترجمان کا کہنا ہے کہ تنظیم کے کیمپئین بلوچ لٹریسی کیمپئین کے تحت پروم کے اسکولوں کا دورہ کیا گیا جہاں اسکولوں کی حالات تباہی کے مناظر پیش کررہے ہیں، بہت سے اسکولیں بند...

شمالی کوریا نے فوجی تعاون کے خدشات کو ہوا دیتے ہوئے غیر معمولی وفد ایران بھیجا

ہمگام نیوزڈیسک: ایک عالمی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے تقریباً پانچ سالوں میں اپنا اعلیٰ سطحی وفد ایران بھیجا جب امریکہ نے خدشات کا اظہار کیا کہ پیانگ یانگ اور تہران سے ہتھیاروں کی فروخت نے مشرق وسطیٰ میں تنازعات اور یوکرین میں روس کی جنگ کو ہوا دینے میں مدد کی ہے۔ اس سفر کی ایک غیر معمولی عوامی رپورٹ میں، سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی نے ایک جملے میں کہا کہ شمالی کوریا کا وفد جس کی قیادت وزیر خارجہ اقتصادی تعلقات یون جونگ ہو کر رہے ہیں، منگل کو پیانگ یانگ سے تہران کے لیے روانہ...

حماس کی فلسطینی ریاست کے قیام کی شرط کے ساتھ پانچ سالہ جنگ بندی کی پیشکش

لندن (ہمگام نیوز ) حماس کے ایک اعلیٰ سیاسی عہدیدار نے خبر رساں ادارے 'اے پی' کو بتایا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروپ پانچ سال یا اس سے زائد عرصے کے لیے جنگ بندی پر تیار ہو کر ہتھیار بھی چھوڑ سکتا ہے۔ بشرطیکہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام 1967 کی فلسطینی حدود کی بنیاد پر منظور کر لیا جائے۔ یہ ریمارکس خلیل الحیہ نے بدھ کے روز ایک انٹرویو میں ایسے وقت میں دیے ہیں جب اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات کئی ماہ سے بے نتیجہ ثابت ہو رہے ہیں۔ مبصرین کے مطابق فلسطینی...

آزادی پسند تنظیم PKK/KCK کی جرمن شاخ کا سرغنہ صائم چقمق کی ترکی نے گرفتار ی کا دعوی کیا۔

 استنبول (ہمگام نیوز) ترکیہ میں آزادی پسند تنظیم PKK/KCK کی جرمن شاخ کا سرغنہ صائم چقمق گرفتار کرنے کا ترکی کا دعوی اور ترکیہ کے سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق خفیہ ایجنسی MIT اور استنبول ضلعی پولیس ڈائریکٹریٹ کی ٹیموں نے مشترکہ آپریشن کر کے آزادی پسند صائم چقمق  کو استنبول سے گرفتار کیا اور بعد ازاں جیل بھیج دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صائم چقمق، آزادی پسند تنظیم PKK/KCK کی بیرون ملک کاروائیوں میں فعال کردار ادا کر رہا تھا۔  جہدکار کو پولیس تھانے کی ضروری کاروائی کے بعد عدلیہ منتقل کیا گیا۔